ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سعودی شہزادہ محمد کی ایپل کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

سعودی شہزادہ محمد کی ایپل کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

Sat, 25 Jun 2016 17:29:59  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،25 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے دورہ امریکا کے دوران گذشتہ روز نیویارک میں آئی ٹی کی دنیا کی لیں ڈ مارک سمجھی جانے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی اپیل کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کمپنی کے سربراہ ٹیم کُک سے بھی ملاقات کی۔ٹیم کُک سے ملاقات کے دوران شہزادہ سلمان نے انہیں سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔اپنے دورہ امریکا کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر براک اوباما سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات، تاجر تنظیموں اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اورانہیں سعودی ویژن 2030ء کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔نائب ولی عہد شہزادہ محمد کل اتوار کو فرانس روانہ ہوں گے جہاں سوموار کو ان کی صدر فرانسو اولاند کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے۔


Share: